پاکستان سے امریکا تک براہ راست پروازوں کے لیےسیکیورٹی امور کا جائزہ

پاکستان سے امریکا تک براہ راست پروازوں کے لیےسیکیورٹی امور کا جائزہ

کراچی: ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جارہا ہے۔ ایئرپورٹس پر سیکیورٹی کے حوالے سے جدید ترین سرچنگ سسٹم بھی نصب کئے جائیں گے

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تمام بڑے ایئرپورٹس پر اے ایس ایف کے جوانوں کو جدید ہتھیاروں اور گاڑیوں سے لیس کیا جارہا ہے جس کی مدد سے اسٹیٹ آف آرٹ سیکیورٹی سسٹم کو فعال کرنے میں مزید مدد ملے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ محفوظ ہوائی سفر کیلئے ایئرپورٹس کی سیکیورٹی پر مبنی جدید ہتھیاروں اور آلات کا حصول جدید تقاضوں کیلئے انتہائی ضروری ہے۔
امریکا کی ٹرانسپورٹ سیکیورٹی اتھارٹی نے اسلام آباد کے بعد کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کے سامان کی اسکریننگ اور دیگر سیکیورٹی آلات کی جانچ کی، جانچ کا مقصد پاکستان سے امریکا تک براہ راست پروازوں کے لیےسیکیورٹی امور کا جائزہ لینا تھا۔
اے ایس ایف اہلکاروں نے امریکی وفد کو مسافروں کی اسکریننگ کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔ امریکی سیکیورٹی اتھارٹی نے کراچی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے حوالے سے نصب آلات کا جائزہ بھی لیا،امریکی وفد نے ایف آئی اے امیگریشن کے کاونٹر کا بھی دورہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

قائم علی شاہ کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

قائم علی شاہ کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) رہنما کی ضمانت 29 اگست تک کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے