میرے متعلق جو اسٹوری لگائی گئی وہ انتہائی مضحکہ خیز ہے

میرے متعلق جو اسٹوری لگائی گئی وہ انتہائی مضحکہ خیز ہے

اسلام آباد: احتساب عدالت لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں شہبازشریف عدالت میں پیش ہوئے

شہبازشریف نے دورانِ سماعت عدالت کے روبرو بیان دیا کہ حمزہ شہباز نیب کی تحویل میں ہیں ان کو نیب نے ہی پیش کرنا تھا، مجھے آشیانہ کیس میں گرفتار کیا گیا، الحمدلله اب میں ضمانت پر ہوں، پھر بھی میں ہر پیشی پر عدالت میں حاضر ہوتا ہوں۔
برطانوی اخبار کی خبر پر اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ میرے متعلق جو اسٹوری لگائی گئی وہ انتہائی مضحکہ خیز ہے، زلزلہ زدگان کے پیسے کھانا ایسے سمجھتا ہوں کہ جیسے مردار کھانا، پتہ نہیں جھوٹی اسٹوری چھپوانے کی کیا ضرورت تھی، میں نے وزیر اعظم کو خط لکھا کہ ایرا میں جو شخص تھا نیب اس وقت کہا تھی۔
شہبازشریف نے مزید کہا کہ میں نے اگر خیانت کی ہوتی تو پھر اس شخص کو بھی عدالت میں پیش کرتے۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت یکم اگست تک ملتوی کردی اور آئندہ سماعت پر حمزہ شہباز کو بھی عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

26نومبر سے 24دسمبر تک پاکستان کے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کااعلان

26نومبر سے 24دسمبر تک پاکستان کے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کااعلان

اسلام آباد: بین الصوبائی وزرائےتعلیم کااجلاس کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور معاون …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے