پاکستان، افغانستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی بے بنیاد الزامات مسترد

پاکستان، افغانستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی بے بنیاد الزامات مسترد

اسلام آباد: این ڈی ایس کی جانب سے ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ قندھار پولیس ہیڈکوارٹرز پر حملے کا منصوبہ بلوچستان کے شہر چمن میں بنایا گیا تھا

افغان انٹیلی جنس سروس نیشنل ڈائریکٹریٹ آف سیکیورٹی (این ڈی ایس) کی جانب سے لگائے گئے الزام کے بعد ٹوئٹ میں کہا کہ ’ پاکستان، افغانستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعے سے متعلق بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتا ہے‘۔
قندھار میں فائرنگ کے بعد ہونے والے اس دھماکے میں 9 شہریوں سمیت 12 افراد ہلاک ہوئے تھے، جس کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی تھی۔
افغان میڈیا کے مطابق این ڈی ایس کی جانب سے حملہ آورز اور منصوبہ سازوں کے درمیان کی مبینہ گفتگو بھی جاری کی گئی تھی۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ’عوامی الزامات کا کھیل دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان متعلقہ ایجنسیوں کے قریبی تعاون مسائل حل کرنے کی کوششوں کے برعکس ہے‘۔
انہوں نے زور دیا کہ پاکستان افغانستان میں تمام دہشتگردانہ کارروائیوں کی مذمت کرتا ہے اور امید کرتا ہے دونوں ممالک افغانستان اور خطے میں پائیدار امن کے لیے تعمیری کام جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 30 اگست کو طلب

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 30 اگست کو طلب

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے