وزیراعظم عمران خان امریکا کے تین روزہ دورے کے لیے واشنگٹن روانہ

وزیراعظم عمران خان امریکا کے تین روزہ دورے کے لیے واشنگٹن روانہ

اسلام آباد: وزیر اعظم کے ہمراہ وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی امریکا کے لیے روانہ ہوئے ہیں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اس دورے کے پیشِ نظر پہلے سے ہی واشنگٹن میں موجود ہیں۔
وزیراعظم کا امریکا کا یہ پہلا دورہ ہے جس میں 22 جولائی کو ان کی ملاقات امریکی صدر کے ساتھ طے ہے۔
ملاقات میں پاکستان امریکا کے دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسی کے امور اور افغان مفاہمتی عمل کے حوالے سے گفتگو کی جائے گی۔
وزیراعظم کمرشل پرواز کے ذریعے دورے پر روانہ ہوئے جو براستہ قطری دارلحکومت دوحہ سے امریکا پہنچے گی۔
تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے گزشتہ روز وزیر خارجہ نے بتایا تھا کہ امریکی صدر اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان ملاقات کی 2 نشستیں ہوں گی، پہلی نشست اوول آفس اور دوسری کیبنٹ ڈویژن میں ہوگی۔
وزیر اعظم امریکی میڈیا کو بھی انٹرویوز دیں گے اور اس کے بعد بعض حضرات سے انفرادی ملاقات کریں گے جن کے ساتھ ملاقات طے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاک-امریکا بزنس کونسل کے نمائندوں سے بھی ملیں گے اور اسپیکر نینسی پلوسی کے ساتھ بھی نشست ہوگی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے حوالے سےبات کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہم مانگنے کے لیے امریکا نہیں آئے۔
واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا تھا کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خواہش ہے کہ وزیر اعظم عمران خان وائٹ ہاؤس کا دورہ کریں، جبکہ وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس میں ظہرانہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 30 اگست کو طلب

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 30 اگست کو طلب

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے