تازہ ترین

عاطف اسلم بے سرا اور ماہرہ خان فن سے عاری ہیں

کراچی: اداکارہ جویریہ عباسی نے ماہرہ خان کو فن سے عاری اور عاطف اسلم کو بے سرا قرار دے دیا۔

جویریہ عباسی نے ایک ٹی وی شو میں انٹرویو کے دوران کہا کہ ان کا ماننا ہے عدنان صدیقی کو اداکاری چھوڑدینی چاہیے کیونکہ وہ صرف پُرکشش انسان ہیں لیکن اچھے اداکار نہیں ہیں۔

ماہرہ خان کے حوالے سے جویریہ عباسی کا کہنا تھا کہ وہ بھی خوبصورت عورت ہیں لیکن مجھے سمجھ نہیں آتا کہ وہ فلموں میں کیوں آرہی ہیں۔

مشہور بے سرے گلوکار کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر جویریہ عباسی نے کہا کہ ان کے نزدیک عاطف اسلم بہت مشہور گلوکار ہیں لیکن وہ بے سُرے ہیں۔

وہ سعدیہ امام کو اپنی جانی دشمن سمجھتی ہیں تاہم وہ کس بنا پر سعدیہ کو دشمن سمجھتی ہیں اس بارے میں انہوں نے بتانے سے گریز کیا۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں سب سے بہتر اداکار فیصل قریشی ہیں جب کہ مہوش حیات انہیں بطور اداکارہ پسند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

5 سالہ بچی ملکہ حسن بن گئی

ماسکو : مصری نژاد بچی نے روس میں مقابلہ حسن جیت کر غیر معمولی شہرت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے