ورلڈ کپ میں امپائرنگ کے فیصلوں پر تنقید جاری

انگلینڈ کی جیت کے بعد پوری دنیا میں کرکٹ قوانین کی تبدیلی کی بحث زور پکڑ گئی ہے

میچ میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم 241 رنز پر آؤٹ ہوئی اور یوں میچ برابر ہوگیا،  اس کے بعد سپر اوورز میں بھی نیوزی لینڈ نے مقابلہ برابر کردیا تھا تاہم انگلش ٹیم میچ میں زیادہ باؤنڈریز کی بنیاد پر فاتح ٹھہری۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے آئی سی سی کو مشورہ دیا ہے کہ مستقبل میں 100 اوورز میں بھی فیصلہ نہ ہو سکے تو ٹیموں کو مشترکہ فاتح قرار دیا جائے، سمجھ سے باہر ہے کہ 50 اوورز کے کھیل کا فیصلہ ایک اوورپر کیسے کیا جا سکتا ہے؟؟ جن قوانین کے مطابق 7 ہفتے کھیلتے رہے ہوں تو آخری دن کیلئے نیا قانون کیوں؟

سوشل میڈیا پر کرکٹ فینز بھی ان قوانین کا مختلف انداز میں مذاق اڑا رہے ہیں اور اب بالی وڈ میگا اسٹار نے بھی آئی سی سی قوانین کا مذاق بنایا ہے۔

میگا اسٹار امیتابھ بچن کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ آپ کے پاس 2 ہزار روپے ہیں اور میرے پاس بھی 2 ہزار روپے ہیں، آپ کے پاس 2 ہزار کا ایک نوٹ ہے اور میرے پاس 500 والے 4 نوٹ ہیں تو بتائیں کون زیادہ امیر ہوگا؟

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی قانون کے مطابق جس کے پاس 500 والے 4 نوٹ ہیں وہ زیادہ امیر ہے، اس کے بعد میگا اسٹار نے ہیش ٹیگ آئی سی سی رولز لکھ کر کرکٹ قوانین کا مذاق اڑایا ہے۔

ورلڈ کپ میں امپائرنگ کے فیصلوں پر بھی تنقید جاری ہے۔کسی کو فائنل میں انگلینڈ کو اوور تھرو کے 6 رنز دینے پر اعتراض ہے، کسی کو زیادہ باؤنڈریز پر انگلینڈ کو فاتح قرار دینے پر غصہ ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا میں‌ موجود فاسٹ بولرنسیم شاہ والدہ کے جنازے میں‌ شرکت نہ کرسکے

آسٹریلیا میں‌ موجود فاسٹ بولرنسیم شاہ والدہ کے جنازے میں‌ شرکت نہ کرسکے

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی والدہ گزشتہ رات انتقال کرگئیں۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے