نورا فتیحی کی ’دلبر‘ میں شاندار پرفارمنس لیکن……

ممبئی:مراکشی نژاد بالی ووڈ ڈانسر نورا فتیحی نے گزشتہ برس اگست میں ریلیز ہونے والی گانے ’دلبر دلبر‘ کے ریمیک میں شاندار ڈانس کرکے سب کے دل جیت لیے تھے۔

دلبر میں شاندار پرفارمنس کے بعد نورا فتیحی کے لیے بولی وڈ کے دروازے کھل گئے تھے۔ لیکن یہ گانا شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

نورا فتیحی ’دلبر‘ سے قبل بھی بولی وڈ میں کام کر رہی تھیں، تاہم انہیں شہرت ماضی کے اس مقبول گانے کے ریمیک سے ملی۔نورا فتیحی جلد آنے والی فلم ’بٹلا ہاؤس‘ کے گانے ’ساقی‘ میں ڈانس کرتی دکھائی دیں

گانے کی ناکامی کے بعد اب نورا فتیحی نے اس حوالے سے پہلی بار بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس گانے میں پرفارمنس کے لیے انہوں نے محض 3 دن میں تیاری کی۔فلم فیئر کے مطابق نورا فتیحی نے ’ساقی‘ کی ناکامی کے بعد بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ’ساقی‘ میں پرفارمنس کرنے کی تیاری کےلیے بہت زیادہ وقت نہ ملا اور انہوں نے محض آخری تین دن میں تیاری کی۔

ساتھ ہی مراکشی نژاد بولی وڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس گانے میں انہوں نے آگ کے ساتھ ڈانس پرفارمنس کی اور آگ کے ساتھ ڈانس کرنا آسان نہیں ہوتا۔اداکارہ نے بتایا کہ ’ساقی‘ میں بہت سارے لوگوں کے ساتھ انہیں آگ کے ساتھ رقص کرنا پڑا اور سب سے اہم یہ کہ انہوں نے اس گانے کی تیاری محض تین دن میں کی۔

یہ بھی پڑھیں

اس بار یہ 'فزیکل' کے بجائے 'ورچوئل'

اس بار یہ ‘فزیکل’ کے بجائے ‘ورچوئل’

اس بار یہ ‘فزیکل’ کے بجائے ‘ورچوئل’ ہوگا یعنی باقاعدہ طور پر اس کا انعقاد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے