اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کئے جا سکتے

لاہور: مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کے ووٹ سے منتخب ہونے والا ایک اور وزیر اعظم گرفتار کرلیا گیا ہے۔

میرے ہم وطنو! آپ کے ووٹ سے منتخب ہونے والا ایک اور وزیر اعظم گرفتار کرلیا گیا ہے، جو آپ کے ووٹ سے آئے گا، کیا یہی لا قانونیت، توہین اور ناانصافی اس کا مقدر بنے گی؟۔

مریم نواز نے کہا کہ پاکستانیو! آپ کا منتخب نمائندہ نیب جیسے بدنام زمانہ ادارے کی ایک فوٹو کاپی کی مار ہے!، شرمناک مناظر دیکھ کر بھی شرم آتی ہے۔

شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، انہیں نیب میں پیش ہونے کی باقاعدہ اطلاع نہیں تھی، نیب حکام کے پاس وارنٹ گرفتاری نہیں تھا، کپتان نالائق ، نااہل اور ناتجربہ کار ہے

شہباز شریف نے کہا ہے کہ نیب کے ادارے کو سیاسی انتقام کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے، ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کئے جا سکتے۔

ان ہتھکنڈوں سے ہماری جدوجہد کمزور نہیں ہوگی، یہ قافلہ رکے گا نہیں زیادہ توانا ہوگا، پورے پاکستان کو گرفتار کرکے جیلوں میں ڈال دیں پھر بھی کچھ نہیں ہوگا۔

 

یہ بھی پڑھیں

پرویز مشرف کی درخواست منظور کرتے ہوئے خصوصی عدالت کی تشکیل کو غیر آئینی قرار دے دیا

پرویز مشرف کی درخواست منظور کرتے ہوئے خصوصی عدالت کی تشکیل کو غیر آئینی قرار دے دیا

لاہو:رسماعت میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل اشتیاق اے خان کے دلائل کے بعد عدالت نے آئین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے