کرتارپور راہداری ایک مثبت پیش رفت ہے

واشنگٹن : امریکا نے کرتارپور راہداری منصوبے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان مثبت پیش رفت پر خیر مقدم کیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن آرٹیگس نے پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے پاک بھارت کرتارپور راہداری منصوبے کو خوش آئند قرار دیا۔

امریکی ترجمان نے کہا کہ امریکا ایسے تمام اقدامات کی حمایت اور حوصلہ افزائی کرتا ہے جو پاک بھارت کے لوگوں کو ایک دوسرے سے قریب کرے۔

پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا سے متعلق ترجمان مورٹن آرٹیگس نے کہا کہ وہ سرکاری دورے پر آئندہ ہفتے آرہے ہیں اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے۔

وائٹ ہاؤ س کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورے میں پاک امریکا تعاون کی مزید مضبوطی توجہ کا مرکز ہو گی، پاک امریکا تعاون کا مقصد خطے میں امن و استحکام اور معاشی خوشحالی لانا ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤ س کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کا مقصد جنوبی ایشیا میں امن اور پاک امریکا دیرپا شراکت داری کا ماحول پیدا کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جرمن چانسلر انجیلا مرکل رواں برس دنیا کی سب سے بااثر خاتون قرار پائی

جرمن چانسلر انجیلا مرکل رواں برس دنیا کی سب سے بااثر خاتون قرار پائی

نیویارک: متعدد شعبوں کی فہرست مرتب کرنے والے ادارے ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے