معروف کامیڈین البیلا آج بھی دلوں میں زندہ ہے

معروف کامیڈین البیلا آج بھی دلوں میں زندہ ہے

اختر حسین عرف البیلا انیس سو اکیالیس میں ضلع گوجرہ کی تحصیل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پیدا ہوئےان کی پہلی فلم رشتے انیس سو تریسٹھ میں ریلیز ہوئی لیکن ان کی شہرت کی اصل وجہ اسٹیج پر مکالموں کی منفرد انداز میں ادائیگی بنی

 

البیلا نے زیادہ تر کام سٹیج ہی کے لئے کیا، اداکار امان اللہ کے ساتھ ان کی جوڑی نے سٹیج ڈراموں میں بہت مقبولیت حاصل کی۔کردار چاہے کیسا ہی کیوں نہ ہوتا، وہ اسے خوبصورتی سے نبھاتے، البیلا کے ہم عصر فنکار تھیٹر پر ان کے برجستہ فقروں کے معترف رہے ہیں۔
ان کا شمار تھیٹر کے بانی فنکاروں میں ہوتا تھا ، انہوں نے سینکڑوں سٹیج ڈرامے کئے ، ان کے سٹائل کو آج بھی لوگ یاد رکھے ہوئے ہیں،حاجی البیلا 17جولائی 2004 کو 63سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے ۔ ان کی اداکاری آج بھی نئے اداکاروں کیلئے ایک سبق ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اس بار یہ 'فزیکل' کے بجائے 'ورچوئل'

اس بار یہ ‘فزیکل’ کے بجائے ‘ورچوئل’

اس بار یہ ‘فزیکل’ کے بجائے ‘ورچوئل’ ہوگا یعنی باقاعدہ طور پر اس کا انعقاد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے