ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے گندم کی کافی ذخیرہ موجود ہے

ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے گندم کی کافی ذخیرہ موجود ہے

اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر خزانہ و مالیاتی ڈاکٹر حفیظ شیخ کی سربراہی میں ہونےو الے کابینہ کی اقتصادی تعاون کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا

وزارت تحفظ خوراک نے رواں سال گندم کی پیداوار کے متعین کردہ ہدف 2 کروڑ 55 لاکھ ٹن کے مقابلے 2 کروڑ 41 لاکھ 20 ہزار ٹن پیداوار ریکارڈ کی گئی، علاوہ ازیں رواں برس خرید کی متوقع مقدار بھی گزشتہ برس کے مقابلے 33 فیصد کم رہی۔
مقامی مارکیٹس میں روٹی اور گندم سے بنی دیگر اشیا کی قیمت قابو میں رکھنے کے لیے ای سی سی نے صوبائی حکومتوں کے تعاون سے قیمتوں کی نگرانی کرنے والی کمیٹی (این پی ایم سی) کے اجلاس کی تجویز دی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے گندم کی کافی ذخیرہ موجود ہے، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گندم کی ضرورت مجموعی طور پر 2 کروڑ 58 لاکھ 40 ہزار ٹن ہے جبکہ 2 کروڑ 80 لاکھ ٹن کا ذخیرہ موجود ہے۔
ای سی سی نے نیشنل فرٹیلائزر مارکیٹنگ لمیٹڈ (این ایف ایم ایل) کے ڈیلرز کو درآمد شدہ 50 کلو یوریا کھاد کے تھیلے کی ڈیلر ٹرانسفر قیمت 1800 روپے مقرر کرنے کی اجازت دے دی جو سونا یوریا کی اوسط قیمت سے 166 روپے کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان کا دعوی تھا کہ اسٹیل ملز کو وہ چلا کر دکھائیں گے

عمران خان کا دعوی تھا کہ اسٹیل ملز کو وہ چلا کر دکھائیں گے

اسلام آباد: چیئرمین صادق سنجرانی کی سربراہی میں سینیٹ کا اجلاس ہوا تو اپوزیشن کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے