حمایت علی شاعر کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں انتقال کر گئے

حمایت علی شاعر کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں انتقال کر گئے

کراچی: حمایت علی شاعر بطور شاعر،ادیب،نقاد، فلمی نغمہ نگار،اداکار،ریڈیوڈرامہ آرٹسٹ، استاد، ماہر لسانیات ایک بلند مقام کے مالک تھے حمایت علی شاعر 14 جولائی 1926 کو اورنگ آباد، دکن میں پیدا ہوئے تھے

 

قیام پاکستان کے بعد انھوں نے کراچی میں سکونت اختیار کی اورسندھ یونیورسٹی سے اردو میں ایم اے کیا۔بعد ازاں وہ اسی جامعہ میں درس و تدریس کے فرائض انجام دیتے رہے۔
حمایت علی شاعر کے4 شعری مجموعے ’’آگ میں پھول‘‘ ، ’’مٹی کا قرض ‘‘ ، ’’تشنگی کا سفر‘‘ اور ’’ہارون کی آواز‘‘ شائع ہوچکے ہیں جبکہ ان کتابوں کا انتخاب ’’حرف حرف روشنی‘‘ کے عنوان سے شائع ہواتھا۔
حمایت علی شاعر نے مختلف شعبوں میں کام کیا ہے جن میں تدریس ، صحافت، ادارت، ریڈیو، ٹیلیوژن اور فلم کے علاوہ تحقیق کا شعبہ نمایاں ہے۔حمایت علی شاعر نے متعدد فلموں کے لیے گیت بھی تحریر کیے جنھیں نگار اور مصور ایوارڈ سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

ثانیہ مرزا کی بہن اظہر الدین کے بیٹے سے رشتہ ازدواج میں منسلک

ثانیہ مرزا کی بہن اظہر الدین کے بیٹے سے رشتہ ازدواج میں منسلک

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا بھی کرکٹر فیملی کا حصہ بن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے