ٹرینوں کا آپریشن تاحال معمول پر نہیں آسکا

ٹرینوں کا آپریشن تاحال معمول پر نہیں آسکا

کراچی: ریلوے کی غفلت کے باعث ٹرینوں کا آپریشن تاحال معمول پر نہیں آسکا ہے۔ بچے ہوں یا بڑے ٹرینوں کی آمد و روفت میں گھنٹوں تاخیر نے ہرایک کو پریشان کیے رکھا ہے

 

مسافر کہتے ہیں کہ ریلوے کا عملہ بھی انہیں درست معلومات فراہم کرنے سے قاصر ہے جبکہ انکوائری کا نمبربھی نہیں ملتا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق اندرون ملک سے ٹرینیں تاخیر سے کراچی پہنچ رہی ہیں۔
واشنگ لائن میں لگنے کے بعد دو سے تین گھنٹوں کی تاخیر سے مسافروں کو لے کرروانہ ہوتی ہیں۔ ریلوے حکام کی غفلت نے مسافروں کے سفر کو مایوس کن بنادیا ہے۔
ٹرینیں کیوں تاخیرکا شکار ہیں اور کیوں حادثے ہورہے ہیں؟
حیدرآباد اورسکھرکے قریب سگنل کی خرابی پر دو ٹرینیں حادثے سے بال بال بچیں، ڈرائیوروں نے حاضر دماغی دکھاتے ہوئے بریک لگائے۔
حیدرآباد کے قریب ٹرین ڈرائیور نے سنگل فلیش ہوتے دیکھا تو فوری ایمرجنسی بریک لگائے، ڈرائیور گاڑی آگے لے جاتا تو حادثہ ہوسکتا تھا۔
یہی صورت حال سکھر کے قریب بھریا روڈ پرپیش آئی، سرسید ایکسپریس کے ڈرائیور نے خطرہ محسوس کرکے بریک لگادیے، اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر نے شکایت لینے سے انکار کردیا۔

یہ بھی پڑھیں

کلچر ڈے کے موقع پر گاڑی میں سوار نامعلوم افراد کی جانب سے پولیس کے سامنے کھلے عام ہوائی فائرنگ

کلچر ڈے کے موقع پر گاڑی میں سوار نامعلوم افراد کی جانب سے پولیس کے سامنے کھلے عام ہوائی فائرنگ

کراچی: ساحل انویسٹی گیشن انچارج میر محمد لاشاری نے بتایا کہ ہوائی فائرنگ سے متعلق …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے