صادق سنجرانی آئندہ اجلاس کی سربراہی نہیں کرسکیں گے

صادق سنجرانی آئندہ اجلاس کی سربراہی نہیں کرسکیں گے

اسلام آباد: سینیٹ سیکریٹریٹ سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق صادق سنجرانی آئندہ اجلاس کی سربراہی نہیں کرسکیں گے

آئندہ ہفتے ہونے والے سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے خلاف تحریک اعدام اعتماد پر مشتمل ہوگا۔
اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز نے 9 جولائی کو چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف جبکہ حکومتی اراکین نے 12 جولائی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلافتحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی۔
اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے مشترکہ طور پر نیشنل پارٹی کے سربراہ حاصل بزنجو کو نیا چیئرمین سینیٹ نامزد کیا گیا ہے۔
ایک جانب جہاں حزب اختلاف کی جماعتیں واضح برتری کے سبب چیئرمین سینیٹ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے پراعتماد ہیں تو دوسری جانب تحریک انصاف اس تحریک کو ناکام کرنے کا عزم رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 30 اگست کو طلب

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 30 اگست کو طلب

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے