دبنگ خان کی فلم دبنگ 3 میں نئی اداکارہ کی انٹری

ممبئی: دبنگ خان فلم دبنگ 3 میں نئی اداکارہ کے ساتھ فلم میں رومینس کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان فلم میں ایک اور نئی اداکارہ کو لاؤنچ کرنے جارہے ہیں۔ سلمان خان ، اداکار سنجے منجریکرکی چھوٹی بیٹی سائی کے ساتھ فلم میں رومینس کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

اس سے قبل اداکارسنجے منجریکرکی بڑی بیٹی اشوامی کو فلم میں شامل کرنے کی باتیں کی جارہی تھیں تاہم ’دبنگ 3‘ میں اشوامی تونہیں ان کی چھوٹی بہن سائی نے ضرور جگہ بنالی ہے۔

واضح رہے کہ  بالی ووڈ میں نئی آنے والی فلم ’دبنگ 3‘ میں اداکارہ سوناکشی سنہا تو مرکزی کردار میں ہیں۔ دبنگ خان کے بھتیجے اوراربازخان کے 16 سالہ بیٹے آرہان فلم ’’دبنگ 3‘‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں ڈیبیوکرنے جارہے ہیں

یہ بھی پڑھیں

بھارتی گلوکارہ کو ریپ کی دھمکیاں

بھارتی گلوکارہ ہارڈ کور کو حکومت کے خلاف بولنے پر حکمران جماعت بھارتیہ جنتنا پارٹی کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے