احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے ویڈیو اسکینڈل

احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے ویڈیو اسکینڈل

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کے ضمن میں دائر کردہ تین درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کرہا ہے

 

جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل سے متعلق اشتیاق مرزا، سہیل اختر اورطارق اسد نے 3 مختلف درخواستیں دائرکر رکھی ہیں، درخواستوں میں شہبازشریف،مریم نواز،شاہدخاقان کوفریق بنایاگیاہے۔
ان درخواستوں میںجج ارشد ملک، پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی اوروفاقی حکومت کو بھی فریق بنایا گیا ہے ،درخواست گزاروں کی جانب سے عدالت سے معاملے کی تحقیقات کی استدعا کی گئی ہے۔
اس موقع پر سیکیورٹی کےسخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں. صرف مقدمے کے فریقین، وکلا اور صحافیوں کوسپریم کورٹ جانے کی اجازت ملی ہے، جس کے لیےخصوصی پاس جاری کیے گئے ہیں.
مریم نواز اپنی پریس کانفرنس میں احتساب عدالت کے جج کی خفیہ کیمرے سے بنی مبینہ ویڈیو سامنے لے آئی تھیں، جس سے یہ تاثر دیا گیا کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے دباؤ کے تحت میاں نواز شریف کے خلاف فیصلہ دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

غیر منظورشدہ منصوبوں کے لیے آئندہ بجٹ میں کوئی رقم مختص نہیں کی جائے گی

غیر منظورشدہ منصوبوں کے لیے آئندہ بجٹ میں کوئی رقم مختص نہیں کی جائے گی

اسلام آباد: قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے بتایا کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے