اپوزیشن اپنا تعمیری کردار ادا نہیں کر رہی

اپوزیشن اپنا تعمیری کردار ادا نہیں کر رہی

لاہور: راجہ بشارت نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر جاری کرنا اسپیکر کا اختیار ہے جن کی رولنگ کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا

راجہ بشارت نے کہا کہ اپوزیشن نے ایک خاندان کی کرپشن کا دفاع کرتے کرتے پورے ملک کو یرغمال بنالیا ہے اورعدلیہ، ججز سمیت کسی ادارے کو نہیں بخشا، جس کے انتہائی نتائج خطرناک نکلیں گے اور قوم مزید مشکلات کی شکار ہوجائے گی۔
اپوزیشن اپنا تعمیری کردار ادا نہیں کر رہی ماسوائے غیر اخلاقی نعرہ بازی اور ہلڑ بازی کے جو کہ پارلیمانی روایات کے خلاف ہے۔
وزیرقانون پنجاب نے کہا کہ زلزلہ متاثرین کی بیرونی امداد میں مبینہ خوردبرد کا معاملہ شرمناک اور قابل مذمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ اتنے اہم منصب پر بیٹھ کر اختیارت کا ناجائز استعمال کرتے ہیں وہی قوم کی تباہی اورملک کے لیے دنیا میں بدنامی کا باعث بنتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں جا کرقیمتیں چیک کریں

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں جا کرقیمتیں چیک کریں

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے مہنگائی پرقابو پانے کے لیے عملی اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے