وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا اجلاس میں 9 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائے گا

وفاقی کابینہ کو سربراہان مملکت کے کیمپ آفسزپرہونے والے سرکاری اخراجات پربریفنگ دی جائے گی۔ وفاقی کابینہ کو سربراہان مملکت کے سرکاری میڈیکل اخراجات پر بریفنگ سمیت کابینہ شہبازایئربیس اور ملحقہ علاقوں کو جیکب آباد کنٹونمنٹ قرار دینے کی منظوری دے گی۔
وفاقی وزیرشفقت محمود کی سربراہی میں وزارتی کمیٹی گورنرہاوسز اورسرکاری عمارتوں کے استعمال پررپورٹ پیش کرے گی۔ وفاقی کابینہ کو زرعی ترقیاتی بینک کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔ کابینہ نیوٹیک کے ایگزیکٹیوڈائریکٹرکی تعیناتی کی منظوری سمیت ای کامرس پالیسی فریم ورک کی بھی منظوری دے گی۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان کا دعوی تھا کہ اسٹیل ملز کو وہ چلا کر دکھائیں گے

عمران خان کا دعوی تھا کہ اسٹیل ملز کو وہ چلا کر دکھائیں گے

اسلام آباد: چیئرمین صادق سنجرانی کی سربراہی میں سینیٹ کا اجلاس ہوا تو اپوزیشن کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے