سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں بھی ای کورٹ کا آغاز

سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں بھی ای کورٹ کا آغاز

کوئٹۃ: کراچی کے بعد سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں بھی ای کورٹ کا آغاز ہوگیا،اسلام آباد سے ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری سےپہلی سماعت ہوئی

چیف جسٹس آ صف سعید کھوسہ کی سربراہی میں3رکنی بینچ نے کوئٹہ کےرہائشی مشتاق احمدکی سزابڑھانےسےمتعلق اپیل پرسماعت سماعت کی۔
سپریم کورٹ نے ای لنک کے ذریعے مقدمات کی سماعت کے سلسلے میں پہلا فیصلہ بھی جاری کردیا
جس میں حاجی علی رضا کو زخمی کرنے کے ملزم مشتاق احمد کی سزا بڑھانے کی اپیل کالعدم قرار دے دی۔
دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کوئٹہ والوں کو سلام پیش کرتاہوں،آج تاریخی دن ہے،میری خواہش تھی ای کورٹ کا آغازکوئٹہ سے ہوتا لیکن تکنیکی مسائل کی وجہ سےآغازکراچی سےکرناپڑا۔
جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ چھٹیوں کےبعدخصوصی بینچ صرف ویڈیولنک سےمقدمات سنےگا،ای کورٹ کیلئے نادرا کےتعاون پرشکرگزار ہیں،ای کورٹ سےلوگوں کےپیسےاوروقت کی بچت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

بدامنی پیدا کرنے کے دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے

بدامنی پیدا کرنے کے دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے

کوئٹہ: وزیراعلیٰ نے پولیس اور سیکیورٹی کے دیگر اداروں کو مربوط حکمت عملی کے تحت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے