اسلام آباد: سپریم کورٹ کے احکامات پر موبائل کمپنیوں نے موبائل بیلنس پر عائد 7 سے 10 فیصد ٹیکس کم کردیا جس کے بعد اب یہ رقم صارفین کو فراہم کی جائے گی

موبائل بیلنس پر عائد 7 سے 10 فیصد ٹیکس کم کردیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے احکامات پر موبائل کمپنیوں نے موبائل بیلنس پر عائد 7 سے 10 فیصد ٹیکس کم کردیا جس کے بعد اب یہ رقم صارفین کو فراہم کی جائے گی

 

اب 100 روپے کا موبائل بیلنس ری چارج کرنے پر آپریشنل اور سروسز چارجز کی مد میں 12 روپے 9 پیسے منہا نہیں کیے جائیں گے۔
یوں صارفین کو 100 روپے کے کارڈ پر76 روپے 94 پیسے کے بجائے 88 روپے 90 پیسے موصول ہوں گے اور اب آپریشنل اور سروسز فیس کی ادائیگی کمپنیوں کے اکاؤنٹ سے کی جائے گی۔
پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی( پی ٹی اے) کے ترجمان خرم مہران نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے پیشِ نظر موبائل کمپنیز صرف 12.5 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس ہی لاگو کرسکیں گی۔
عدالت عظمیٰ نے کمپنیز کو 10 فیصد انتظامی اور سروسز چارجز ختم کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد جمعے سے اس حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے سروس چارجز ختم کردیے گئے۔
حکام کے مطابق موبائل بیلنس ریچارج پر ودہولڈنگ ٹیکس 12.5 فیصد اور سیلز ٹیکس 19.5 ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان کا دعوی تھا کہ اسٹیل ملز کو وہ چلا کر دکھائیں گے

عمران خان کا دعوی تھا کہ اسٹیل ملز کو وہ چلا کر دکھائیں گے

اسلام آباد: چیئرمین صادق سنجرانی کی سربراہی میں سینیٹ کا اجلاس ہوا تو اپوزیشن کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے