قومی و صوبائی اسمبلی سمیت متعدد اہم شخصیات سے سیکیورٹی واپس

قومی و صوبائی اسمبلی سمیت متعدد اہم شخصیات سے سیکیورٹی واپس

کراچی: حکومتی، سیاسی اور دیگر شخصیات کی سیکیورٹی پر پولیس ہیڈ کوارٹر سے اہلکار تعینات تھے جنہیں آئی جی سندھ کی ہدایت پر واپس ہیڈ کوارٹر طلب کر لیا گیا ہے

پیپلز پارٹی کے جن اراکین سے اضافی سیکیورٹی واپس لی گئی ہے ان میں وزیر بلدیات سندھ سعید غنی اور صوبائی وزیر شہلا رضا بھی شامل ہیں۔
دونوں وزراء کو دی گئی اضافی پولیس موبائلز کو ہیڈ کوارٹر طلب کر لیا گیا ہے۔
دونوں وزراء کی زندگیوں کو درپیش خطرات کے پیش نظر خصوصی خط جاری کیا گیا تھا اور وزیراعلیٰ سندھ کے حکم پر ان شخصیات کو اضافی سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔
پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ سے بھی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

طیارہ حادثہ ، ایئرٹریفک کنٹرولر شامل تفتیش

کراچی: پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات کا عمل جاری ہے، ڈیوٹی پر موجود …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے