ٹیکنالوجی کی سرمایہ کاری 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر سے بڑھا کر 10 کروڑ ڈالر کرنے کا اعلان

ٹیکنالوجی کی سرمایہ کاری 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر سے بڑھا کر 10 کروڑ ڈالر کرنے کا اعلان

اسلام آباد: آئیڈیا جسٹ کے بانی حسن سید نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 4 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں نئے منصوبوں کے آغاز اور ان کی رفتار تیز کرنے پر خرچ کی جائے گی

 

ایک کھرب روپے کے مالیاتی پروگرام کا تصور پیش کیے جانے کے چند ماہ کے عرصے کے دوران ہی اس کے آغاز پر وزیراعظم عمران خان اور گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کو مبارکباد پیش کی۔
اسٹیٹ بینک نے ہفتے کے روز ملک میں ذاتی روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے چھوٹے اور درمیانے کاروبار کے لیے 100 ارب روپے کا سبسڈائز مالیاتی پروگرام متعارف کروایا تھا۔
حسن سید کا کہنا تھا کہ اس سے پاکستان کے جدت طرازی ماحول میں تجارتی طور پر سرمایہ کاری کرنے کی ایک کمرشل فضا قائم ہوئی ہے۔
وزیراعظم عمران خان اور وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پر زور دیا کہ جدید ماحول کے فروغ کے لیے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی تخلیقی راہیں تلاش کریں۔
آئیڈیا جسٹ 7 اہم ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے لیے تیز رفتار اور انکیو بیٹر پروگرام شروع کر رکھا ہے جس میں تھری ڈی پرنٹنگ، آرٹیفیشل انٹیلیجنس، انٹیلیجنٹ وہیکل، اسمارٹ روبوٹس، بلاک چین، انٹرنیٹ آف تھنگز اینڈ آگیو مینٹڈ ریئلیٹی شامل

یہ بھی پڑھیں

عمران خان کا دعوی تھا کہ اسٹیل ملز کو وہ چلا کر دکھائیں گے

عمران خان کا دعوی تھا کہ اسٹیل ملز کو وہ چلا کر دکھائیں گے

اسلام آباد: چیئرمین صادق سنجرانی کی سربراہی میں سینیٹ کا اجلاس ہوا تو اپوزیشن کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے