امریکی ریاست لوئزیانہ کے شہر نیو اورلیئنز طاقتور سمندری طوفان

امریکی ریاست لوئزیانہ کے شہر نیو اورلیئنز طاقتور سمندری طوفان

واشنگٹن : امریکی ریاست لوئزیانہ کے شہر نیو اورلیئنز کو طاقتور سمندری طوفان بیری کے ساتھ آنے والی موسلادھار بارش کا بھی سامنا ہے

نیو اورلیئنز اور دیگر مقامات پر بیس انچ تک بارش ہو سکتی ہے، اس بارش کے بعد ریاست کے کئی نشیبی مقامات میں سیلابی صورت حال پیدا ہونے کا قوی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
بیری نامی سمندری طوفان ایسے وقت میں ٹکرایا ہے جب نیو اورلیئنز شہر میں سے گزرنے والا بڑا دریا مِسِسپی کی سطح طغیانی کے باعث پہلے ہی بلند ہے۔
ریاست لوئزیانہ کے گورنر جان بیل ایڈورڈ نے اپنے شہریوں کو ہوشیار اور خبردار رہنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔ طوفان بیری کے ساتھ جھکڑوں کی رفتار اسی کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں

برطانیہ میں پندرہ جون سے دکانیں کھل جائیں گی

لندن: برطانوی حکومت نے ملک میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کردیا وزیراعظم بورس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے