آسٹریلوی اولمپیئن نے غلطی سے اپنے ہی ایک سالہ بچے کو گاڑی تلے روند ڈالا

آسٹریلوی اولمپیئن نے غلطی سے اپنے ہی ایک سالہ بچے کو گاڑی تلے روند ڈالا

سڈنی:

آسٹریلوی ایتھلیٹ آئزک اینتیا موح نے گاڑی ریورس کرتے ہوئے غلطی سے اپنے ایک سالہ پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں بچہ ہلاک ہوگیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی ایتھلیٹ آئزک اینتیاموح نے اپنے بیٹے کو اس کی پہلی سالگرہ پر اپنی ہی غلطی سے ہمیشہ کے لیے کھو دیا۔ ناگہانی حادثے پر وہ خود شدید صدمے سے دوچار ہیں۔

والدہ کا کہنا ہے کہ ریورس کرتے ہوئے گاڑی بچے کو لگ گئی اور وہ شدید زخمی ہوگیا، بچے کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا تاہم بچہ جانبر نہ ہوسکا جس پر والدین ٖغم سے نڈھال ہیں۔

معروف اولمپین کھلاڑی کے گھر میں بیٹے کی پہلی سالگرہ کے انتظامات جاری تھے اور سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لیے آنے والے مہمان اب اہل خانہ سے المناک حادثے پر تعزیت کر رہے تھے۔

پولیس نے تاحال کسی قسم کا مقدمہ درج نہیں کیا تاہم والد کے چند ضروری طبی ٹیسٹ کیے گئے ہیں، بچے کے والد اولمپیئن ایتھلیٹ صدمے میں ہونے کے باعث اپنا بیان ریکارڈ نہیں کرواسکے۔

انگلینڈ پہلی بار کرکٹ ورلڈ کپ کا چیمپئن بن گیا ، نیوزی لینڈ کو شکست

یہ بھی پڑھیں

بھارت میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد چین سے زیادہ ہوگئی

نئی دہلی: بھارتی وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے