برسوں تک لوٹنے والے اب عوام کو مزید دھوکا نہیں دے سکتے

برسوں تک لوٹنے والے اب عوام کو مزید دھوکا نہیں دے سکتے

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے بلاول بھٹوزرداری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول گھوٹکی میں ضمنی انتخاب میں متوقع شکست سے خوف زدہ ہیں

سندھ کےعوام پیپلزپارٹی کی لوٹ کھسوٹ سے چھٹکارا چاہتے ہیں، برسوں تک لوٹنے والے اب عوام کو مزید دھوکا نہیں دے سکتے
ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سندھ کےعوام کو لوٹنے والوں کے حساب کا وقت شروع ہوگیا ہے، سندھ حکومت کے وزیراعلیٰ سمیت بیشتر وزرا پرکرپشن کے الزامات ہیں۔
شہباز گل نے کہا کہ بلاول کے والد اربوں کی کرپشن پرنیب کی حراست میں ہیں، واویلا والد کی کرپشن بچانے اوراحتساب سے بچنے کی کوشش ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان میں کرپشن کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

یونی ورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ٹیم نے مزید 4 افراد کی شناخت کر لی

یونی ورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ٹیم نے مزید 4 افراد کی شناخت کر لی

لاہور: چاروں افراد کی شناخت دانتوں کے علاج کے ریکارڈ کی مدد سے کی گئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے