جنگ چھڑنے کے بعد امریکی اتحادی اسرائیل غیر جانبدار نہیں رہے گا

جنگ چھڑنے کے بعد امریکی اتحادی اسرائیل غیر جانبدار نہیں رہے گا

بیروت: قائد مقاومت سیّد حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ چھڑنے کے بعد امریکی اتحادی اسرائیل غیر جانبدار نہیں رہے گا

حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ امریکیوں کو جب یہ بات سمجھ آجائے گی کہ یہ جنگ اسرائیل کا صفایہ کر سکتی ہے، تو وہ ایسی جنگ کے بارے میں کئی مرتبہ سوچیں گے۔
خطے میں ایران کے خلاف امریکی جنگ روکنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔
گزشتہ برس ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے شدہ جوہری معاہدے سے امریکا نے علیحدگی اختیار کرلی تھی جس کےبعد امریکا نے ایران پر تاریخ کی سخت ترین معاشی پابندیاں عائد کردیں تھی۔
ایران پر معاشی پابندیوں کے اطلاق کے بعد سے امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

برطانیہ میں پندرہ جون سے دکانیں کھل جائیں گی

لندن: برطانوی حکومت نے ملک میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کردیا وزیراعظم بورس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے