چھٹی صرف انتہائی قریبی عزیزکےانتقال پرمنظورکرنے کا فیصلہ

چھٹی صرف انتہائی قریبی عزیزکےانتقال پرمنظورکرنے کا فیصلہ

کراچی: پی آئی اے انتظامیہ نے فضائی میزبانوں کیلئے نیاحکم نامہ جاری کردیا اور ایمرجنسی چھٹی کے لئے نئی تشریح ایجاد کر ڈالی

انتظامیہ نے فضائی میزبانوں کی ایمرجنسی چھٹی صرف انتہائی قریبی عزیز کے انتقال پر منظور کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور صرف انٹرنل استعمال کے لئے جاری ہدایت نامہ جای کردیا ہے۔
صرف والدین، سسر ساس یا سگے بھائی بہن کے انتقال کی صورت میں چھٹی منظور ہو گی۔
انتظامیہ کی جانب سے فضائی میزبانوں کو ہر ماہ کی 20 تاریخ سے پہلے چھٹیوں کی معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی ، احکامات کے مطابق ڈیڈ لائین کے بعد کسی چھٹی کی درخواست پر عمل درآمد نہیں کیا جائے گا۔
اس سے قبل انتظامیہ نے ایئرلائن کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے جہاز کے عملے کو قد اور عمر کے لحاظ سے وزن کم کرنے کیلئے کہا تھا اور فضائی میزبانوں سمیت جہاز کے عملے کو وزن کم کرنے کے لئے چھ ماہ کی مہلت دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

طیارہ حادثہ ، لواحقین بغیر شناخت کے لاشیں لے گئے:ایدھی فاؤنڈیشن

کراچی: طیارہ حادثہ ،35لاشیں قابل شناخت اور30 ناقابل شناخت ہیں 94 لاشیں مکمل 3 باقیات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے