سوناکشی سنہا کے خلاف دھوکا دہی کا مقدمہ دائر

دبنگ گرل سوناکشی سنہا پر ایک بار پھر دھوکا دہی کا مقدمہ دائر

سوناکشی سنہا پر الزام ہے کہ انہوں نے بھارتی دارالحکومت دہلی میں ایک شو میں پرفارمنس کرنا تھی اس شو میں پرفارمنس کے لیے آرگنائیزرز سے 24 لاکھ روپے بھی لیے تھے۔

پیسے لینے کے باوجود شو میں پرفارمنس نہ کرنے کے الزام کے تحت ہی اداکارہ کے خلاف بھارتی ریاست اتر پردیش میں مقدمہ دائر کرکے ان کے خلاف تفتیش شروع کردی گئی۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق سوناکشی سنہا کے خلاف ضلع مرادآباد میں دھوکا دہی کا مقدمہ دائر کیے جانے کے بعد پولیس اداکارہ کے گھر بھی گئیں، تاہم اداکارہ رہائش گاہ پر موجود نہیں تھیں۔

اترپردیش کی پولیس نے ممبئی پولیس کی مدد سے سوناکشی سنہا کے گھر کا دورا کیا، جہاں پولیس نے اداکارہ کے ملازمین کا بیان ریکارڈ کیا اور پولیس کئی گھنٹوں تک دبنگ اداکارہ کا انتظاربھی کرتی رہیں۔

اداکارہ پر دھوکا دہی کا مقدمہ دائر کرنے پر ان کے سیکریٹری نے بتایا کہ اداکارہ پر جھوٹ کے تحت مقدمہ دائر کیا گیا۔

اداکارہ کے ترجمان کا کا کہنا تھا کہ سوناکشی سنہا نے اپنے کیریئر میں کبھی بھی کسی کو دھوکا نہیں دیا، وہ جہاں بھی پرفارمنس کا وعدہ کرتی ہیں وہ اپنا وعدہ پورا کرتی ہیں۔

اس سے قبل بھی اسی کیس میں رواں برس فروری میں سوناکشی سنہا کے خلاف اتر پردیش کے مرادآباد ضلع میں ہی مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ نے اداکار پر سنگین الزامات عائد

اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ نے اداکار پر سنگین الزامات عائد

نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ کے وکیل نے بتایا کہ نوازاں الدین کو ای میل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے