یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے انٹری ٹیسٹ کے لیے انتظامات مکمل

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے انٹری ٹیسٹ کے لیے انتظامات مکمل

لاہور: یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے انٹری ٹیسٹ کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ کل 14 جولائی بروز اتوار کو منعقد ہونے والے انٹری ٹیسٹ میں 50ہزار امیدوار حصہ لیں گے

بی ایس سی انجینئرنگ اور بی ایس ٹینکالوجی کا ٹیسٹ مشترکہ ہوگا۔ ٹیسٹ کا دورانیہ 100منٹ کا ہوگا۔ انٹری ٹیسٹ پنجاب کے13 امتحانی مراکز میں صبح 10بجے شروع ہوگا۔ امیدواروں کو 9 بجے امتحانی مراکز پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پولیس نے سیکیورٹی کے لیے حکمت عملی طے کرلی ہے۔ پارکنگ ایریا اور والدین کے لیے انتظار گاہیں بنادی گئیں جبکہ امیدواروں کی رہنمائی اور معلومات کے لیے انفارمیشن ڈیسک بنا دیے گئے۔
یوای ٹی کی اسٹوڈنٹس سوسائٹیز کے رضا کار انفارمیشن ڈیسک پر فرائض انجام دیں گے۔ پنجاب بھر میں انٹری ٹیسٹ کے لیے 13امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
امتحانی مرکز میں امیدوار کو شناخت کے لیے تصویر والا دستاویزی ثبوت قومی شناختی کارڈ،میٹرک کی سند/اے لیول کی صورت میں اسٹیٹمنٹ آف انٹری مہیا کرنا ہو گا۔
داخلہ ٹیسٹ کے نتیجے کا اعلان21 جولائی بروز اتوارکو کیا جائے گا۔ سوالات کے جوابات یو ای ٹی کی ویب سائٹ پر 14 اور 15جولائی کی درمیانی رات کو اپ لوڈ کر دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

اداکارہ عظمیٰ خان اور ان کی بہن پر تشدد کرنے والی خاتون سامنے آگئی

لاہور :آمنہ عثمان کا کہنا ہے کہ وہ لڑکی میری 13سالہ شادی کو خراب کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے