نمبر پلیٹس کی تیاری کیلیے لائسنس جاری کیے جائیں گے

نمبر پلیٹس کی تیاری کیلیے لائسنس جاری کیے جائیں گے

پنجاب:  کمپیوٹرائز نمبر پلیٹوں کی تیاری کے حوالے سے غیر معمولی تبدیلیوں کے ساتھ نئے نظام کی تجاویز تیار کر لی ہیںجن کے مطابق پلیٹ تیاری کے لائسنس شروع کرنے سے نمبر پلیٹس کی دستیابی آسان

گاڑی کی نمبر پلیٹ کی قیمت میں 200 روپے تک جبکہ موٹر سائیکل نمبر پلیٹ کی قیمت میں 100 روپے تک کمی ہو سکتی ہے ،پلیٹ تیاری کا لائسنس 10 کروڑ روپے زر ضمانت پر فراہم کیا جائے گا اور تمام لائسنس ہولڈر محکمہ ایکسائز کو اپنے منافع میں سے 5 تا10 فیصد رقم مہیا کیا کریں گے۔
پراپرٹی ٹیکس سمیت تمام قسم کے چالان صرف کمپیوٹرائز پرنٹنگ کے ساتھ جاری کیے جائیں گے، ہاتھ سے لکھے چالان پر پابندی ہو گی اور ایسا کرنے والے ایکسائز اہلکار کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔
قائم مقام ڈی جی ایکسائز چوہدری مسعود الحق نے سیکریٹری ایکسائز کو کمپیوٹرائز نمبر پلیٹ تیاری کے حوالے سے مجوزہ نظام کے بارے میں بریفنگ دی ہے جس کے مطابق پنجاب میں نمبر پلیٹس کی تیاری کیلیے لائسنس جاری کیے جائیں گے۔ ہر لائسنس کیلیے 10 کروڑ روپے سیکیورٹی وصول کی جائے گی جبکہ سالانہ لائسنس فیس الگ سے وصول ہو گی جو مناسب رقم کی ہو گی۔لائسنس ہولڈر پنجاب کے تمام 36 اضلاع میں اپنا دفتر قائم کرے گا جہاں سائل جا کر پلیٹ تیاری کیلیے رابطہ کر سکے گا اور وہیں سے حاصل کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ماڈل عظمیٰ خان پر تشدد کا مقدمہ درج

لاہور : اداکارہ عظمیٰ خان اور ان کی بہن ہما خان کو تشدد کا نشانہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے