شردھا کپور پیا گھر سدھارنے کی تیاریوں میں لگ گئیں

شردھا کپور آئندہ سال تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی

بھارتی میڈیا کے مطابق شردھا آئندہ سال دیرینہ دوست فوٹو گرافر روہن شریستھا سے شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔ دونوں کے درمیان 2 سال سے تعلقات ہیں اور متعدد جگہوں پر ایک دوسرے کے ساتھ نظر آئے۔

دونوں نے اپنے تعلقات کو رشتے میں بدلنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور جلد ہی دونوں اس حوالے سے اعلان بھی کریں گے۔

شردھا کپور کی جانب سے دلہن بننے کی رضا مندی پر ان کی والدہ بھی خوش ہیں اور انہوں نے بیٹی کی شادی کی تیاریاں بھی شروع کردیں۔

روہن سے تعلقات سے قبل شردھا کپور کےتعلقات اداکار فرحان اختر سے تھے اور بھارتی میڈیا میں رپورٹس تھیں کہ دونوں شادی بھی کریں گے۔ دونوں میں اختلافات ہو گئے جس کے بعد شردھا کپور نے دیرینہ دوست روہن شریستھا اور فرحان اختر نے ماڈل شبانی ڈنڈیکر سے تعلقات استوار کرلیے۔

یہ بھی پڑھیں

میں اپنے ان گالوں میں مزید انجیکشن لگا کر انہیں اورواضح کرنا چاہوں گی

میں اپنے ان گالوں میں مزید انجیکشن لگا کر انہیں اورواضح کرنا چاہوں گی

ماسکو: پہلے ہونٹوں کو موٹا کیا لیکن اس کے باوجود ان کا جنون کم نہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے