پہلی بار ورلڈ کپ کا نیا عالمی چیمپئن سامنے آئے گا

 ہوم گراونڈ پر انگلینڈ تاریخ میں پہلی بار ورلڈ کپ جیتنے کے لیے فیورٹ ہے۔

میزبان انگلینڈ نے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو آوٹ کلاس کرتے ہوئے 27 سال بعد ورلڈ کپ فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

انگلینڈ نے چوتھی بار اور نیوزی لینڈ نے مسلسل دوسرا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

اولڈ ٹریفورڈ کے سیمی فائنل میں بھارت کا غرور نیوزی لینڈ نے خواب میں ملایا

بھارتی میڈیا شکست کا ذمے دار ویرات کوہلی کی کپتانی کو قرار دے رہا ہے، جب یہ ٹورنامنٹ شروع ہوا تھا، تبھی سے پیشگوئیاں ہو رہی تھیں کہ بھارت اور انگلینڈ فائنل کھیلیں گے لیکن نیوزی لینڈ نے بھارت کو مانچسٹر میں دھول چٹا دی۔

1999 کے بعد پہلی بار ورلڈ کپ کا نیا عالمی چیمپئن سامنے آئے گا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ نے اس سے قبل کبھی ورلڈ کپ نہیں جیتا

اتوار کو لارڈز میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا۔

 

 

 

یہ بھی پڑھیں

نووک جوکووک جاپانی سومو ریسلر سے ٹکرا گئے، ایک انچ بھی نہ ہلا سکے

نووک جوکووک جاپانی سومو ریسلر سے ٹکرا گئے، ایک انچ بھی نہ ہلا سکے

ٹوکیو:   ٹینس اسٹار نووک جوکووک جاپانی سومو ریسلر سے ٹکرا گئے تاہم انھیں ایک انچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے