اکبر بگٹی ایکسپریس حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 24 ہوگئی

رحیم یارخان: حادثے میں زخمی ہونے والی ایک خاتون شیخ زید اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی۔

جب کہ حادثے کے بعد ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے۔ امدادی کارروائیوں کے دوران ملبے سے ایک بچی کی لاش نکالی گئی جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی۔

ڈی پی او کا کہنا تھا کہ اب تک ملبے سے 23 لاشیں نکالی جاچکی ہیں جب کہ حادثے کے 90 سے زائد زخمی مخلتف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

ریلوے ذرائع نے بتایا کہ حادثے کے باعث کراچی میں بھی ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی ہے۔ قراقرم اور شاہ حسین ایکسپریس 5 گھنٹے کی تاخیر سے کراچی پہنچیں گی، ملت ایکسپریس، علامہ اقبال ایکسپریس اور تیز گام 2 سے 3 گھنٹے، بہاؤالدین ذکریا 3 گھنٹے اور پاکستان ایکسپریس 2 گھنٹے تاخیر سے کراچی پہنچیں

یہ بھی پڑھیں

اپوزیشن اپنا تعمیری کردار ادا نہیں کر رہی

اپوزیشن اپنا تعمیری کردار ادا نہیں کر رہی

لاہور: راجہ بشارت نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر جاری کرنا اسپیکر کا اختیار ہے جن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے