ٹیلر سوئفٹ ریکارڈ کمائی کرنے والی سلیبریٹی قرار

 ٹیلر سوئفٹ ایک سال میں 18 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کما کر امیر ترین سلیبریٹی قرار پائی ہیں۔

معروف امریکی اقتصادی جریدے فوربز نے ہر سال کی طرح رواں سال بھی سب سے زیادہ کمائی کرنے والے افراد کی فہرست جاری کردی۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی کمائی کرنے والی شخصیات میں امریکا کی شخصیات بازی لی گئیں جب کہ برطانیہ و یورپ کی شخصیات دوسرے نمبر پر رہیں

سب سے زیادہ کمائی کرنے والی شخصیات کی فہرست میں دوسرا نمبر میک اپ کی دنیا کا بڑا نام کیلی جینر کا ہے جنہوں نے 2019 میں 17 کروڑ ڈالرز کمائے۔

کایلی جینر دوسرے نمبر پر

کانیہ ویسٹ تیسرے نمبر پر

ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے شہرہ آفاق فٹبالر لائنل میسی 12 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز سالانہ کمائی کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

لیونل میسی چوتھے نمبر پر

 رونالڈو چھٹے نمبر پر

کرسٹیانو رونالڈو 10 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز کے ساتھ اس فہرست میں چھٹے جب کہ برازیلین فٹبالر نیمار 10 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہیں۔

کم کارڈیشن 26 ویں نمبر پر

اکشے کمار 33 ویں نمبر

اکشے کمار سب سے زیادہ کمائی کرنے والے دنیا کی 100 شخصیات میں 33 ویں نمبر پر ہیں اور انہوں نے گزشتہ 12 ماہ میں 6 کروڑ 50 لاکھ سے زائد کی کمائی کی۔

یہ بھی پڑھیں

شہنشاہِ غزل مہدی حسن کی 92 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

شہنشاہِ غزل مہدی حسن کی 92 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

شہنشاہِ غزل استاد مہدی حسن مرحوم کی 92ویں سالگرہ آج 18جولائی کو منائی جا رہی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے