تاجربرادری 13 جولائی کی ہڑتال پر تقسیم

لاہور: پنجاب حکومت اور لاہور تاجربرادری کے درمیان مذاکرات کامیاب

جب کہ کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کل دُکانیں کاروبار بند رکھنے کے اعلان پر برقرار ۔

پنجاب حکومت اور پاکستان ٹریڈرز الائنس کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد تاجر رہنماؤں نے 13 جولائی کو ہڑتال کی کال واپس لے لی

لاہور میں پنجاب حکومت اور پاکستان ٹریڈرز الائنس کے درمیان 7 گھنٹے طویل مذاکرات ہوئے جس میں لاہور تاجربرادری ہفتے کی ہڑتال کے معاملے پر تقسیم دکھائی دی، مذاکرات کے بعد دو گروپس نے کل ہڑتال کی کال واپس لے لی۔

وزیرصنعت پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا کہ چند مفاد پرست سیاست دانوں کو ہڑتال کامیاب بنانے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ تنظیمیں سوشل میڈیا پر منفی پروپیگینڈا کررہی ہیں، آئی ڈی کارڈ کی شرط صرف مین ڈیلر کے لیے ہے جب کہ گلی محلے میں کاروبار کرنے والے چھوٹے دکانداروں پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا۔

کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کل دکانیں بند رکھنے کا اعلان کیا ہے اور فیصل آباد میں یکم جولائی سے پروسیسنگ انڈسٹری کی بندش کا برقرار ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

اپوزیشن اپنا تعمیری کردار ادا نہیں کر رہی

اپوزیشن اپنا تعمیری کردار ادا نہیں کر رہی

لاہور: راجہ بشارت نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر جاری کرنا اسپیکر کا اختیار ہے جن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے