بولی وڈ حسینہ پوجا بترا نے خفیہ شادی کرلی

بولی وڈ میں اداکارائیں خفیہ طور پر خاموشی سے شادی کرنے کو ترجیح دے رہی ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق پوجا بترا نے ساتھی اداکار نوابشاہ سے ایک ہفتہ قبل خفیہ شادی کی جس کے بعد انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر شادی کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کیں۔

رپورٹ کے مطابق دونوں نے ہندو رسومات کے تحت شادی کی اور ممکنہ طور پر وہ شادی کو رجسٹرڈ کروانے کے بعد دوستوں کو پارٹی بھی دیں گے۔

پوجا بترا کی یہ دوسری شادی ہے پہلی شادی 2002 میں کی تھی جو 2011 میں طلاق پر ختم ہوئی۔پہلی شادی کی ناکامی کے بعد پوجا بترا کا نام متعدد شوبز شخصیات سے جوڑا جاتا رہا

پوجا بترا 1993 میں مس انڈیا فیمینا انٹرنیشنل کا اعزاز بھی اپنے نام کر چکی ہیں اور انہوں نے تامل، تیلگو اور ہندی سمیت دیگر زبانوں کی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

یہ بھی پڑھیں

معروف اداکارہ عائزہ خان جوکہ زیادہ تر انسٹاگرام پر فعال

معروف اداکارہ عائزہ خان جوکہ زیادہ تر انسٹاگرام پر فعال

مقبول ترین ڈراما سیریل ’مہر پوش‘ کی ’مہرو‘ نے ٹوئٹر پر فعال ہوتے ہوئے اپنا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے