اتائیوں کیخلاف کارروائی کلینکس اوراسپتال چلانے والوںپرایک کروڑسے زائدکا جرمانہ عائد

اتائیوں کیخلاف کارروائی کلینکس اوراسپتال چلانے والوںپرایک کروڑسے زائدکا جرمانہ عائد

کراچی: غیررجسٹرڈاسپتالوں اورکلینکس کے خلاف کارروائی کاآغازکرتے ہوئے 1400کلینکس اور اسپتال سیل جبکہ 400 اسپتالوں اورکلینکس کو نوٹسز جاری

غیر رجسٹرڈ اسپتالوں اورکلینکس کے خلاف سندھ ہیلتھ کیئرکمیشن نے کارروائی کا آغازکردیا ہے جس کے دوران 1400 کلینکس اور اسپتال بھی سیل کردیے گئے، کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر منہاج قدوائی نے غیر قانونی طور پر کلینکس اور اسپتال چلانے والوں پر ایک کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ عائدکیا ہے۔
سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر منہاج قدوائی کا کہنا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق صوبے بھر میں 20 ہزار سے زائد چھوٹے بڑے اسپتال اور کلینکس موجود ہیں لیکن رجسٹرڈ اسپتالوں اور کلینکس کی تعداد ساڑھے پانچ ہزار ہے جبکہ کمیشن کو رجسٹریشن کی مد میں 7 ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ 1 جولائی سے اب تک 400 کے قریب غیر قانونی اسپتالوں اور کلینکس کو وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

لیبارٹریوں کے معیار کو جانچنے کیلیے 11 رکنی ٹاسک فورس تشکیل

لیبارٹریوں کے معیار کو جانچنے کیلیے 11 رکنی ٹاسک فورس تشکیل

کراچی: سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے سندھ بھر میں قائم لیبارٹریوں کے معیار کو جانچنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے