اکبرایکسپریس حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہوگئی

اکبرایکسپریس حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہوگئی

صادق آباد: صادق آباد میں گزشتہ روز لاہور سے کوئٹہ جانے والی اکبر ایکسپریس مین لائن سے ہٹ کر ولہار اسٹیشن کی لوپ لائن پر کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی تھی، المناک حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 22 تک پہنچ گئی ہے

حادثے میں شاہ کوٹ کے ڈاکٹر بشیر، ان کی اہلیہ اور دو بیٹے جاں بحق اور ایک بیٹا اور بیٹی زخمی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان جمیل احمد جمیل کے مطابق حادثہ سگنل تبدیل نہ کرنے کی وجہ سے پیش آیا۔
افسوس ناک حادثے کے نتیجے میں ٹرین کا انجن مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور 4 بوگیاں الٹیں جبکہ 7 کو نقصان پہنچا لاشوں کو زخمیوں کو اکبرایکسپریس کی بوگیاں کاٹ کر نکالا گیا۔
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اکبرایکسپریس حادثے کو انسانی غلطی قرار دیتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے9،9 لاکھ جبکہ شدید زخمیوں کو پانچ لاکھ اور کم زخمی افراد کو 2،2 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18 اکتوبر تک توسیع

رانا ثناءاللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18 اکتوبر تک توسیع

لاہور:دورانِ سماعت رانا ثناء کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے اپنے دلائل میں کہا کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے