آغا سراج درانی کے خلاف ریفرنس کی کارروائی روکنے کی استدعامسترد

آغا سراج درانی کے خلاف ریفرنس کی کارروائی روکنے کی استدعامسترد

کراچی: فاضل جج نے وکیل صفائی سے استفسار کیا آپ نے ہائی کورٹ میں ریفرنس کیوں چیلنج کیا ؟ماتحت عدالت میں ریفرنس کو چیلنج کیوں نہیں کیا

سندھ ہائی کورٹ میں اسپیکرسندھ اسمبلی سراج درانی کےخلاف ریفرنس منظور کرنے پردرخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت نےاحتساب عدالت میں ریفرنس کی کارروائی روکنےکی استدعامستردکردی، فاضل جج نے اسپیکر سندھ اسمبلی کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ نے ریفرنس کیوں چیلنج کیا ؟ ماتحت عدالت میں ریفرنس کو چیلنج کیوں نہیں کیا ؟
وکیل صفائی نے جواب دیا آغا سراج درانی نےکبھی اختیارات کاغلط استعمال نہیں کیا، نیب نے کال اپ نوٹس بھی جاری نہیں کیا جبکہ نیب وکیل کا کہنا تھا آغاسراج درانی نے بطور وزیر اور اسپیکر اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ۔
عدالت نے دلائل کے بعد نیب کو اکیس اگست کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے تفصیلی جواب طلب کرلیا ۔

یہ بھی پڑھیں

لیبارٹریوں کے معیار کو جانچنے کیلیے 11 رکنی ٹاسک فورس تشکیل

لیبارٹریوں کے معیار کو جانچنے کیلیے 11 رکنی ٹاسک فورس تشکیل

کراچی: سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے سندھ بھر میں قائم لیبارٹریوں کے معیار کو جانچنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے