دنیا کی سب سے بڑی کتابوں کی نمائش اب کراچی میں منعقد ہورہی ہے

دنیا کی سب سے بڑی کتابوں کی نمائش اب کراچی میں منعقد ہورہی ہے

کراچی: کتابوں کے شوقین افراد 10 لاکھ سے زائد کتابوں کی قیمت پر 50 فیصد سے 90 فیصد تک دی جانے والی رعایت سے فائدہ اٹھا سکیں گے

کتابوں کے سب سے بڑے میلے کا آغاز 26 جولائی کو صبح 9 بجے ہوگا اور اس کا اختتام 5 اگست کو رات 12 بجے ہوگا، یہ نمائش مسلسل 11 روز تک 24 گھنٹے کراچی ایکسپو سینٹر کے ہال 5 میں عوام کے لیے کھلی رہے گی۔
بگ بیڈ وولف بک سیل کے بانی اینڈریو یاپ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کراچی میں بگ بیڈ وولف میلہ کو متعارف کرانے کا ہمارا عزم آخرکار اب حقیقت کی جانب بڑھ رہا ہے،لاہور میں کامیابی کے بعد ہمیں احساس ہوا کہ اس خطے میں انگریزی کی معیاری کتابوں کے متلاشی وسیع تعداد میں موجود ہیں۔ اس لئے ہم نے کراچی آنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ کو سخت سیکیورٹی میں سکھر کی احتساب عدالت میں پیش

خورشید شاہ کو سخت سیکیورٹی میں سکھر کی احتساب عدالت میں پیش

سکھر: سماعت شروع ہوئی نیب کی جانب سے خورشید شاہ کے15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے