شہرمیں پری مون سون کا آغازہوگیا

شہرمیں پری مون سون کا آغازہوگیا

کراچی: محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفرازکے مطابق شہر کا جزوی اورمکمل ابرآلود موسم مون سون کے زیراثر ہے،اور اس کو قبل ازمون سون کہہ سکتے ہیں

شہر میں مون سون کی بارشوں کا دورانیہ 15جولائی سے 15ستمبر تک ہے بدھ کو شہر کا مطلع جزوی ابرآلود رہا،جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب دن کے وقت گزشتہ کئی روز کے مقابلے میں کمی سے 52فیصد ریکارڈ ہوا،بدھ کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29جبکہ زیادہ سے زیادہ 35.5ڈگری ریکارڈ ہوا،سمندر کی جنوب مغربی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار40کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔
تیز ہواؤں کی وجہ سے سمندری لہریں بلند ہورہی ہیں جو 4میٹر تک بلند ہوسکتی ہیں، آج (جمعرات)کو شہر کا مطلع جزوی اورمکمل ابرآلود رہنے جبکہ رات اورصبح کے وقت بونداباندی کا امکان ہے،

یہ بھی پڑھیں

نیب نے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو گرفتار کرلیا

نیب نے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو(نیب) نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کو گرفتار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے