حماد اظہر کو وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور کے عہدے پر تعینات کردیا گیا

حماد اظہر کو وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور کے عہدے پر تعینات کردیا گیا

اسلام آباد: کابینہ ڈویژن کی جانب سے 8 جولائی کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں سابق وزیر مملکت برائےمالیات کو وفاقی وزیر برائے مالیات تعینات کردیا گیا تھا

اس عہدے پر ان کی تعیناتی کا مطلب یہ تھا کہ وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ، مالیات اور اقتصادی امور سے مشیر مالیات کا قلمدان واپس لے لیا گیا تھا۔
تاہم جولائی 8 کے نوٹیفکیشن میں رد وبدل کے بعد گزشتہ روز 9 جولائی کو کابینہ ڈویژن نے اعلان کیا کہ وزیراعظم عمران خان نے حماد اظہر کو وزیر اقتصادی امور مقرر کیا ہے کہ جبکہ ڈاکٹر عبدالحفیظ کو مالیات کا قلمدان واپس کردیا گیا ہے۔
تاہم اب ڈاکٹر حفیظ شیخ وزیراعظم کے مشیر برائے اقتصادی امور نہیں رہیں گے۔
حماد اظہر: وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور
ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ: وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ، مالیات جن کا درجہ وفاقی وزیر کے برابر ہے۔
ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے مالیات کا قلمدان واپس لینے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا جس پر حماد اظہر کے قلمدان میں تبدیلی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے وفد کے ہمراہ مسجد نبوی میں روضہ ر سولؐ پر حاضری دی

عمران خان نے وفد کے ہمراہ مسجد نبوی میں روضہ ر سولؐ پر حاضری دی

مدینہ منورہ: وزیراعظم عمران خان سعودی قیادت سے مشاورتی عمل کے بعد وفد کے ہمراہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے