قومی خزانے کو 28 لاکھ 60 ہزار روپے کا نقصان

قومی خزانے کو 28 لاکھ 60 ہزار روپے کا نقصان

اسلام آباد: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ قومی اسمبلی نور عالم خان کی سربراہی میں ہونے والے ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں 8 لاکھ مسترد شدہ پاسپورٹ تلف کرنے کے حوالے سے کیے گئے آڈٹ پر گفتگو ہوئی جس کے نتیجے میں قومی خزانے کو 28 لاکھ 60 ہزار روپے کا نقصان ہوا

بدعنوان افراد پاکستان کی بدنامی کا سبب بن رہے ہیں جبکہ وفاقی تحقیقاتی ایجینسی (ایف آئی اے) اور ڈائریکٹر جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کچھ نہیں کررہے۔
کمیٹی کو اپنے ذاتی تجربات سے آگاہ کرتے ہوئے نور عالم خان نے بتایا کہ پاسپورٹ آفس اور نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریش اتھارٹی (نادرا) میں غفلت اور بدعنوانی کی وجہ سے افغان شہریوں نے بھی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ حاصل کیے۔
قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹس آئی ایس آئی اور ایم آئی کی کلیئرنس کے بغیر جاری نہیں کرنے چاہیے کیوں غیر ملکی افراد پاکستانی پاسپورٹ حاصل کر کے خفیہ اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
جس پر اپنی وزارت کا دفاع کرتے ہوئے سیکریٹری داخلہ میجر (ر) سلیمان اعظم خان نے ذیلی کمیٹی سربراہ کو کہا کہ اداروں پر بھروسہ رکھیں کیوں کہ وہ بھی پاکستانی ہیں اور ملک سے اتنے ہیں وفادار ہیں، ان کا کہنا تھا وزارت اس معاملے کی تحقیقات کروائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

میدیکل بورڈ ایک بار پھر خورشید شاہ کا طبی معائنہ کرے گا

میدیکل بورڈ ایک بار پھر خورشید شاہ کا طبی معائنہ کرے گا

اسلام آباد: اس سے قبل خورشید شاہ کو گزشتہ رات پولی کلینک اسپتال لے جایا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے