ممبئی میں خریدے نئے فلیٹ کے حوالے سے بھی کئی حیران کن رپورٹس

ممبئی میں خریدے نئے فلیٹ کے حوالے سے بھی کئی حیران کن رپورٹس

تمنا بھاٹیا گزشتہ کئی ماہ سے ممبئی کے پوش علاقے ورسووا میں اپارٹمنٹ کی تلاش میں مصروف تھیں جس کے بعد انہوں نے سمندر کنارے ایک شاندار فلیٹ خریدلیا

ایسی خبریں سامنے آئیں کہ اداکارہ نے اس فلیٹ کو خریدنے کے لیے ڈبل معاوضہ ادا کیا ہے، جبکہ تمنا نے ان خبروں کو بےبنیاد ٹھہرا دیا۔
میرے ہندی ٹیچر نے مجھے فون کرکے سوال کیا کہ کیا میں نے اپنے فلیٹ کو خریدنے کا ڈبل معاوضہ ادا کیا، ایسی کئی خبریں سامنے آئیں، تاہم میں صرف یہی جواب دے سکتی ہوں کہ میں سندھی ہوں، ایک اپارٹمنٹ کے لیے ڈبل معاوضہ کیسے دے سکتی ہوں؟ مجھے اب ان سوالات پر شرمندگی ہوتی ہے’۔
تمنا کے مطابق وہ جلد اپنے والدین کے ہمراہ اس نئے گھر میں شفٹ ہوجائیں گی۔
اداکارہ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنانا بھی شروع کردیا۔
ٹوئٹر پر ایسی کئی ٹویٹس بھی سامنے آئیں جس میں اداکارہ کو سندھی قوم کو کنجوس دکھانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

شہنشاہِ غزل مہدی حسن کی 92 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

شہنشاہِ غزل مہدی حسن کی 92 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

شہنشاہِ غزل استاد مہدی حسن مرحوم کی 92ویں سالگرہ آج 18جولائی کو منائی جا رہی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے