رپورٹ چالبازیوں اور غیر حقیقی معلومات پر مشتمل ہے

رپورٹ چالبازیوں اور غیر حقیقی معلومات پر مشتمل ہے

کراکس: حال ہی میں اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ سامنے آئی تھی جس میں وینزویلا حکومت پر الزام عاید کیا گیا تھا کہ وہ عام شہریوں کے قتل عام میں ملوث ہے

رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا تھا کہ اپوزیشن لیڈر جون گائیڈو کے حمایتی لوگوں کی رائے زبردستی تبدیل کرائی جارہی ہے اور ماورائے عدالت مخالفین کا قتل عام بھی جاری ہے۔
مذکورہ رپورٹ حقیقت کے منافی ہے، دروغ گوئی سے کام لیا جارہا ہے، یہ رپورٹ چالبازیوں اور غیر حقیقی معلومات پر مشتمل ہے۔
ردعمل میں وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق مچل بیچلٹ کی وینزویلا کے بارے میں تیار کردہ رپورٹ جھوٹ کا پلندہ ہے۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا تھا کہ پولیس کی جانب سے مخالفین کو گرفتار کرکے ماوارئے عدالت قتل بھی کیا جارہا ہے، اور ردعمل سے بچنے کے لیے ان پر من گھڑت الزامات عاید کیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

متحدہ عرب امارات میں ڈرون کے ذریعے تیل وگیس کے نئے ذخائر کی تلاش

متحدہ عرب امارات میں ڈرون کے ذریعے تیل وگیس کے نئے ذخائر کی تلاش

ابوظہبی:  ابوظہبی نیشنل پٹرولیم کمپنی فرانسیسی کمپنی کے تعاون سے ڈرون کے ذریعے تیل اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے