قاہرہ

سری دیوی کی موت حادثہ نہیں قتل تھا، بھارتی پولیس افسر

کیرالا:

کیرالا جیل کے ڈائریکٹر جنرل پولیس رشی راج سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کی موت حادثے کی وجہ سے نہیں بلکہ انہیں قتل کیا گیا تھا۔

کیرالا کے اخبار میں ڈی جی پی شری راج سنگھ کا سری دیوی کی موت کے حوالے سے مضمون شائع ہوا جس میں انہوں نے تہلکہ خیز انکشاف کئے۔انہوں نے آنجہانی فارنسک سرجن ڈاکٹر عما دھتن کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ ڈاکٹر نے مجھے بتایا تھا کہ سری دیوی کی موت قتل کا شاخسانہ ہو سکتی ہے۔

شری راج سنگھ کے مطابق میں نے اُن سے وجہ پوچھی تو انہوں نے کچھ باتوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ بہت سارے ثبوت ایسے بھی ہیں جس سے ثابت ہو سکتا ہے کہ سری دیوی کی موت محض ایک حادثہ نہیں بلکہ قتل تھا۔

ڈی جی پی نے مضمون میں یہ بھی لکھا کہ ڈاکٹر عمادھتن کے مطابق اگر انہوں نے زیادہ شراب نوشی بھی کی ہوتی تو وہ پھر بھی ایک پاؤں کے ساتھ باتھ ٹب میں ڈوب نہیں سکتی تھی۔ کیوں کہ ایسا ممکن نہیں کہ کسی دوسرے شخص کی ڈبانے کی کوشش کے بغیر کوئی بھی ایک پاؤں یا سر کے ساتھ باتھ ٹب میں ڈوب جائے۔

واضح رہے کہ 54 سالہ لیجنڈ اداکارہ سری دیوی دبئی کے ہوٹل کے باتھ روم میں مردہ حالت میں پائی گئی تھیں جسے ایک حادثاتی موت قرار دیا گیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان اہم دورے پر آج کراچی پہنچ رہے ہیں

یہ بھی پڑھیں

شہنشاہِ غزل مہدی حسن کی 92 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

شہنشاہِ غزل مہدی حسن کی 92 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

شہنشاہِ غزل استاد مہدی حسن مرحوم کی 92ویں سالگرہ آج 18جولائی کو منائی جا رہی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے