لکس اسٹائل ایوارڈز کا بائیکاٹ کرنے والے فنکاروں کا شکریہ

کراچی: گلوکارہ میشا شفیع نے لکس اسٹائل ایوارڈز کا بائیکاٹ کرنے والے فنکاروں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان تمام لوگوں کا احترام کرتی ہیں جنہوں نے بائیکاٹ کیا اوران کا ساتھ دیا۔

2 روز قبل لکس اسٹائل ایوارڈز کی رنگارنگ تقریب کامیلہ سجا جس میں پاکستانی شوبزانڈسٹری کے فنکاروں نے شرکت کرکے تقریب کو چارچاند لگادئیے۔

تاہم اس بار لکس اسٹائل ایوارڈز گزشتہ برسوں میں منعقد ہونے والے ایوارڈز سے مختلف اسلیے تھے کیونکہ اس بار نامزد ہونے والے کئی فنکاروں نے جنسی ہراسانی کے خلاف کھڑے ہوتے ہوئے احتجاجاً ایوارڈز کا بائیکاٹ کرکے اپنی نامزدگی واپس لی تھی۔

میشا شفیع نے ٹوئٹر پر ایوارڈ کا بائیکاٹ کرنے والے فنکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں ان تمام لوگوں کا احترام کرتی ہوں جنہوں نے جنسی ہراسانی کا شکار ہونے والے افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے نہ صرف ایوارڈز کا بائیکاٹ کیا بلکہ احتجاجاً اپنی محنت اور کامیابیوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اپنی نامزدگی سے بھی پیچھے ہٹ گئے۔

یہ بھی پڑھیں

شہنشاہِ غزل مہدی حسن کی 92 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

شہنشاہِ غزل مہدی حسن کی 92 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

شہنشاہِ غزل استاد مہدی حسن مرحوم کی 92ویں سالگرہ آج 18جولائی کو منائی جا رہی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے