احتساب عدالت نے مریم نواز کو طلب کر لیا

اسلام آباد :مریم نواز کی جانب سے ایون فیلڈ میں پیش کردہ ٹرسٹ ڈیڈ جعلی ثابت ہوئی

ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ پیش کرنے کے معاملے پر احتساب عدالت نے مریم نواز کو طلب کر لیاہے ۔

نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں درخواست جمع کروائی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ مریم نواز کی جانب سے ایون فیلڈ میں پیش کردہ ٹرسٹ ڈیڈ جعلی ثابت ہوئی اس لیے ان کے خلاف الگ کارروائی کی جائے ۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے مریم نواز کے خلاف نیب کی درخواست سماعت کیلئے منظور کر تے ہوئے مریم نواز کو 19 جولائی کو طلب کر لیاہے ۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے مریم نواز کو نوٹس جاری کیا ہے ۔

یاد رہے کہ مریم نواز نے چند دن پہلے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک سے متعلق ایک ویڈیو اور آڈیو جاری کی تھی جس پر سیاست میں ہلچل مچی ہوئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کے مطابق عید منائیں گے

رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کے مطابق عید منائیں گے

اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے اپنے بیان میں کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے