ڈپٹی کلیٹر کسٹمز کوئٹہ ڈاکٹر عبدالقدوس شیخ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئے

ڈپٹی کلیٹر کسٹمز کوئٹہ ڈاکٹر عبدالقدوس شیخ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئے

کوئٹہ: ڈاکٹر عبدالقدوس شیخ پر کچھ روز قبل گاہی خان چوک پر اس وقت حملہ کیا گیا تھا جب وہ کوئٹہ کے علاقے کولپر میں آپریشن میں اسمگلنگ شدہ سامان کو ضبط کرنے کے بعد واپس آرہے تھے

ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر کی رجسٹریشن کے بعد حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا کیونکہ انہوں نے ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا تھا۔
پولیس نے اس واقعے سے تعلق کے شبے میں 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ادھر اس حملے کے بعد ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ سریاب روڈ پر اسمگلروں کے گینگ کی جانب سے بدترین تشدد کے بعد ڈاکٹرعبدالقدوس شیخ کی حالت تشویش ناک ہے
کسٹمز عہدیدار کومہ میں چلے گئے تھے اور ان کے پھیپڑے متاثر ہوئے تھے جبکہ جبڑا بھی ٹوٹ گیا تھا۔
ڈاکٹر عبدالقدوس شیخ کو ابتدائی طور پر کوئٹہ میں ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا تھا، تاہم گزشتہ شب انہیں چارڈرڈ طیارے کے ذریعے کراچی منتقل کیا گیا، جہاں وہ جاںبر نہ ہوسکے۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان میں پورے کسٹمز کی انسدادی کام کی قوت صرف 25 آپریشنل گاڑیوں کے ساتھ 500 سے کم ہے، وسائل کی کمی اور افرادی قوت ایسے بڑے مسائل ہیں جس کا سامنا انسداد اسمگلنگ محکمہ کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ماضی کی وفاقی اور صوبائی حکومت میں موجود چند عناصر نے مس ہینڈل کیا

ماضی کی وفاقی اور صوبائی حکومت میں موجود چند عناصر نے مس ہینڈل کیا

کوئٹہ: سردار یار محمد نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ تحقیقات کرنے والے کمیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے