ذہین طاہرہ شدید علالت کے باعث دنیائے فانی سے رخصت

ذہین طاہرہ شدید علالت کے باعث دنیائے فانی سے رخصت

کراچی: ذہین طاہرہ گزشتہ ماہ دل کا دورہ پڑنے کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا

ذہین طاہرہ نے دہائیوں تک پی ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور دور حاضر میں وہ پی ٹی وی کی تاریخ کی سب سے سینیئر اور بزرگ اداکارہ مانی جاتی ہیں۔
ذہین طاہرہ سیکڑوں ڈراموں میں جلوہ افروز ہوچکی ہیں، انہیں پی ٹی وی کے سب سے مقبول ترین ڈرامے ‘خدا کی بستی’ میں بھی کام کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔
اس کے علاوہ ذہین طاہرہ نے ’عروسہ‘، ’دستک‘، ’دیس پریس‘، ’کالی آنکھیں‘، ’کہانیاں‘، ’وقت کا آسمان‘، ’ماسی اور ملکہ‘، ’راستے دل کے‘، ’کیسی ہیں دوریاں‘، ’شمع‘، ’دل دیا دہلیز‘، ’چاندنی راتیں‘، ’آئینہ‘، ’تجھ پے قربان‘ سمیت کئی ڈراموں میں کام کیا۔
حکومت پاکستان نے شوبز انڈسٹری کے لیے لازوال خدمات کے اعتراف میں 2013 میں انہیں ‘تمغہ امتیاز’ سے بھی نوازا تھا۔
ذہین طاہرہ کے انتقال پر شوبز، سیاسی اور دیگر نامور شخصیات کی جانب سے اظہار افسوس کیا جارہا ہے ۔
اداکار بہروز سبزواری نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ذہین طاہرہ سے ان کا تعلق بچپن سے تھا، وہ ایک انتہائی محنتی خاتون تھیں اللہ ان کی مغفرت فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں

شہنشاہِ غزل مہدی حسن کی 92 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

شہنشاہِ غزل مہدی حسن کی 92 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

شہنشاہِ غزل استاد مہدی حسن مرحوم کی 92ویں سالگرہ آج 18جولائی کو منائی جا رہی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے